مقبوضہ کشمیر : وادی میں بدستور کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری‘ وادی میں بدستور کرفیو نافذ‘ جولائی کے ماہ میں شہید کشمیریوں کی تعداد 74 ہوگئی‘پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال میں 5500کشمیری زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ اور کرفیو کا نفاذ مسلسل جاری ہے کشمیر میں صرف جولائی کے ماہ میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں چار خواتین اور بارہ بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال میں 5500کشمیری زخمی ہوئے. جولائی میں ہی بھارتی فورسز نے 605 شہریوں کو گرفتار کی.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں