فتح‌جنگ: نواحی علاقوں‌و شہر میں‌لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا

فتح‌جنگ: منگلا ڈیم سپلائی لائن و نجی بجلی گھروں‌سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوجانے کے بعد پورے ملک کی طرح‌ فتح‌جنگ شہر میں‌بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری.
لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے روزانہ سے تجاوز کرگیا ہے-
مقامی واپڈا حکام کسی قسم کی وجہ بیان کرنے سے قاصر ہیں.
بجلی روزمرہ استعمال کے لیے صرف تین سے پانچ گھنٹے کے لیے میسر ہوتی ہے.
عوام الناس و کاروباری حلقوں‌نے وزیر پانی و بجلی اور وزیر اعظم میاں‌محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جاے اور بجلی کی مکمل سپلائی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں