فتح‌جنگ: آصف علی ملک ایڈووکیٹ‌ و شاویز خان کے درمیان ناراضگیاں‌دور، کارکنان میں‌بھی صلح‌کروادی گی

(صداقت مٹھو)
مسلم لیگ(ن) کے آصف ملک اور شاویز خان کے شیر و شکر ہونے کے بعد قائدین نے کارکنوں کو بھی گلے ملوا دیا-
(ن) لیگ کے متحد ہونے کے پیغام نے مقامی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی-
لیگی کونسلروں،عہدیداروں اور کارکنوں نے یکجا ہو کر میجر گروپ اور دیگر مخالف دھڑوں للکارا ہے-
ایم پی اے محمد شاویز خان اور سابق امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک ایڈووکیٹ کے درمیان ایک عرصے سے سرد جنگ جاری تھی جس کا خمیازہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو بھگتنا پڑا بعد ازاں چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے مصالحتی کردار ادا کر کے پارٹی قائدین کے اختلافات ختم کرائے دونوں قائدین تو یکجا ہو گئے مگر کارکنوں کونسلرز اور عہدیداروں کے اختلافات برقرار تھے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) سیکرٹریٹ فتح جنگ میں پارٹی کے بھر پور اجلاس کے دوران کارکنوں نے گلے شکوؤں کے بعد قائدین کی پالیسی کے مطابق ایک دوسرے سے گلے ملے-
آصف ملک اور شاویز خان نے نواز شریف،شہباز شریف،چودھری نثار،مسلم لیگ اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے مخالفین کا مقابلہ کرنے کیلئے کارکن اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں- قیادت کی لیگی کارکنوں کو ہدایت مسلم لیگ کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تند و تلخ ماحول کے بعد اجلاس میں خوشگوار ماحول پیدا ہو گیا دلوں سے قدورتیں نکال کر کئی کئی بار لیگی کارکن ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے –
اجلاس میں فتح جنگ شہر کیلئے سیوریج سکیم میں ناقص میٹریل کے استعمال پر پبلک ہیلتھ کے انجینئر ز کو طلب کر کے تنبیہہ کی ناقص پائپ کوکوالٹی چیک کیلئے لیبارٹری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا-
علاوہ ازیں ٹی ایم اے کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی کوالٹی چیک کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنائی گئیں اجلاس میں فتح جنگ شہر سے منتخب کونسلرز ملک بشیر حیات،محمد سفیر ملک،چودھری علی ایوب اور ملک آصف بشیر کے علاوہ سٹی صدر چودھری ظہور احمد،سابق سٹی ناظم حاجی منظور حسین،تحصیل جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی بلوچ،حاجی محمد اعظم،سردار قدیر خان،صدیق کانجو،شیخ جبار جباری،ملک شکیل اعوان،ملک رفاقت اعوان سابق ضلعی سیکرٹری انفارمشن،عابد شہزاد ملک حسن ابدال،سردار فیصل محمود جعفر،سابق نائب ناظم ملک خالد محمود،چیئرمین یو سی گلی جاگیر حاجی ملک امیر،چیئرمین یو سی جنگل حاجی اعظم پسوال،حاجی نعمت،چیئرمین پرویز سمیت کئی لیگی کارکن اور عہدیدار موجود تھے-
اس موقع پر اپنے خطاب میں رکن صوبائی اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ علاقہ کی فلاح و بہبود اور غریب عوام کی خدمت ہمارا اولین ایجنڈا ہے آصف ملک میرے بڑے بھائی ہیں ہمارا اتفاق اور اتحاد مثالی ہو گا-
آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیرینہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں گڈ گورنس اور علاقہ کی فلاح بہبود کیلئے پارٹی عہدیدار،کارکن اور کونسلرز اپنا کردار ادا کریں آئندہ جنرل الیکشن میں ضلع بھر سے شیر کی گونج دے گی نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی راہ میں دھرنے رکاوٹ نہیں بن سکتے ضمنی انتخابات کی طرح آئندہ جنرل الیکشن میں بھی دھرنے کی سیاست کرنے والوں دھرن تختہ ہو گا۔
14519940_343283939358713_4577020334214405239_n

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں