فتح‌جنگ: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے توانائی منصوبوں‌میں‌ حکمرانوں‌ کی ناکامی کا پول کھول دیا ہے. حاجی رفیع چھاچھی

(صداقت مٹھو(
فتح جنگ میونسپل کمیٹی سے میجر گروپ کے کونسلر حاجی محمد رفیع چھاچھی نے کہا ہے کہ 20سے 22گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے توانائی منصوبوں میں لوٹ مار کاحکمرانوں کا پول کھول دیا ہے-
محرم الحرام کے دوران بجلی کی بندش کسی ناخوشگوار واقعے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے-
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکمران 2017میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بات کرر ہے ہیں دوسری جانب بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں بے بسی ظاہر کر رہے ہیں -بجلی کی طویل بندش سے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی نفسیاتی مریض بن گئے ہیں – توانائی منصوبوں کے نام پر گذشتہ 3سالوں سے خزانے خالی کرنے والے حکمرانوں کی کارکردگی عوام پر واضح ہو گئی ہے-
انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو فتح جنگ کے شہری بین الصوبائی شاہرات بند کرے احتجاج کریں گے گرڈ اسٹیشن اور واپڈا دفتر کا گھیراؤ بھی کریں گے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں