فتح‌جنگ: کشمیر پاکستان کا اٹوٹ‌انگ ہے- صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان

صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے- نریندر مودی جھوٹ کا سہارا لے کر مسلۂ کشمیر سے توجہ ہتا نہیں سکتا – ہمارے قائد وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا میں پیش کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کے چھکے چھڑا دیے ہیں –
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج چوکس ہے قوم کا ہر محب وطن شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہماری حکومت کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی –
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں دھرنے کی سیاست کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے سرحدوں پر بھارتی جارحیت جاری ہے جبکہ دوسری جانب رائے ونڈ میں الزام تراشیوں کا سلسلہ جگ ہنسائی کا باعث بنتا رہا ضمنی انتخابات میں عوام نے شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور انکی ٹیم کی پالیسیوں کی تائید اور دھرنا سیاست کی تردید کی ہے ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا آئندہ جنرل الیکشن میں عوامی طاقت سے مقابلہ کریں گے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں