فتح جنگ: نقص امن کا خدشہ، مین چوک میں انتظامیہ کو آگاہ کیے بغیر سبیل لگانے سے روک دیا گیا

فتح‌جنگ: گذشتہ روز مین چوک فتح‌جنگ میں‌ محرم الحرام کی مناسبت سے چند شہریوں‌نے مین چوک فتح‌جنگ میں‌ سبیل حسین کے نام سے بینر لگا کر عوام الناس کو شربت پیش کیا.
سبیل اور جلوس کی جگہ کےلیے انتظامیہ کو پیشگی آگاہ نہ کرنے پر اور دیگر مذہبی گروپس کی طرف سے اعتراض کے بعد ڈی پی او اٹک اور مقامی اانتظامیہ نے سبیل کو ختم کردیا.
محرم الحرام کے جلوس کے لیے روٹ اور سبیل کی اجازت مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے دی جاتی ہے.
عوام الناس نے مسئلہ کو بہتر انداز میں‌حل کرنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نقص امن کے خدشے کے پیش نظر ایسے واقعات کی آئندہ پیش بندی کی جاےء

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں