فتح جنگ میں ٹریفک جام معمول بن گیا، پولیس انتظامیہ بھتہ لیکر خاموش

کھوڑ روڈ، پنڈی روڈ اور کوہاٹ روڈ پر کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگی رہتی ہیں۔ عوام کو پریشانی کا سامنا
اٹک چوک اور عاشقان رسول چوک میں غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ قائم، ارباب اختیار نوٹس لیں۔ عوامی حلقے
فتح جنگ میں ٹریفک جام معمول بن گیا عوام کو پریشانی کا سامنا، حادثات کا بھی خطرہ، ٹریفک پولیس بھتہ لیکر خاموش تماشائی بن گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق فتح جنگ ٹریفک پولیس کی سرعام بھتہ خوری نے شہر کو مسائل کا گڑھ بنا دیا ہے۔ اٹک چوک میں غیر قانونی اڈے کی وجہ سے ہمہ وقت ٹریفک جام رہتی ہے واضح رہے کہ حساس اداروں کی گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے ٹریفک جام کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہے جبکہ کھوڑ روڈ، پنڈی روڈ اور کوہاٹ روڈ پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔

ٹریفک عملہ ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے جیبیں بھرنے میں مصروف ہے۔ یاد رہے کہ عاشقان رسول چوک میں غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ بھی ٹریفک جام کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ ٹی ایم اے کی جانب سے ٹیکسی سٹینڈ کے لیے جگہ مختص ہے لیکن ٹیکسی ڈرائیور بھتہ دیکر مین چوک میں غیر قانونی سٹینڈ قائم کیے ہوئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں