قدیمی واٹر سپلائی لائن فتح‌جنگ سے پانی میں‌حشرات الارض و دیگر کی آمیزش پانی میں‌آنے لگی

فتح‌جنگ شہر میں‌ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی کاوشوں‌ ست منظور ہونے والی واٹر سپلائی سکیم پر کام دھیر ے دھیرے جاری ہے- لیکن شہر کی قدیم واٹر پلائی لائن میں‌ نقائص اور دیگر بدستور قائم ہیں-

شہر میں کیء‌ دہائیوں‌سے قائم اس واٹر سپلائی لائن میں‌ گندے پانی کی آمیز ش اور دیگر کی شمولیت کو ایک انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا تھا لیکن اب اس میں‌ کیڑے مکوڑے اور دیگر حشرا ت الارض بھی پانی کے ساتھ آنے لگے-

شہر کے کئ حصوں‌میں‌پانی کی سپلائی تین یا چار دن کے بعد دی جاتی ہے لیکن پانی کی صورتحال بدستور خراب ہے.

شہر کئ سماجی ہستیوں‌نے ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات سے ٹی ایم اے کے اہلکاروں‌کو درست کرنے کے لیے کہا ہے.
ڈینگی و دیگر امراض کے خاتمے کے لیے تشہیری مہم و آپریشنز کیے جاتے ہیں‌لیکن جو کھلی کتاب کی طرح‌ عوام الناس کی صحت بگاڑنے والے عوامل ہیں‌ان سے پہلو تہی کی جارہی ہے.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں