فتح جنگ متعلقہ حکام کی فرائض سے چشم پوشی بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے لگی

فتح جنگ ( تحصیل رپورٹر)

فتح جنگ متعلقہ حکام کی فرائض سے چشم پوشی بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے لگی عوام ذلیل ہو کر رہ گئے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پنڈی گھیب ،جنڈ چلنے والی ٹرانسپورٹ میں اکثریت ان گاڑیوں کی ہے جو اسلام آباد،ٹیکسلا اور واہ کینٹ روٹ پر چلنے والی ہوتی ہیں لیکن سیکرٹری آر ٹی اے اور موٹر وہیکل ایگزامینر کی فرائض سے چشم پوشی کی بنا پرراولپنڈی سے پنڈی گھیب،کھوڑ اور فتح جنگ کی سواریاں بٹھاتے ہیں لیکن فتح جنگ تک ہی پہنچ کر وہ تمام سواریوں کو اتر جانے کا حکم سنا دیتے ہیں سواریوں میں بچے عورتیں اور بوڑھے شہری خوار ہوتے دکھائی دیتے ہیں

روٹ مکمل نہ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو ٹریفک پولیس ،موٹر وہیکل ایگزامینر اور انتظامیہ کی مکمل پشت پاہی حاصل ہوتی ہے جس وجہ سے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ۔شہریوں نے اربا ب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی سے پنڈی گھیب ،فتح جنگ روٹ پر چلنے والی بغیر پرمٹ گاڑیوں کو بند کیا جائے اور انکی پشت پناہی کرنے والی انتظامیہ کا قبلہ درست کیا جائے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں