کامیاب ریلی نکالنے پر بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)

کامیاب ریلی نکالنے پر بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی کی کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی بلاول بھٹو کے خلاف بھونکنے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے بزرگ راہنماہ لالہ نوازش علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پنجاب کادورہ ہنگامی بنیادوں پر کریں اورپیپلز پارٹی کی تنظیم نوجلدازجلدکریں تاکہ پارٹی کومنظم کیا جائے آنے والا دورپیپلزپارٹی کا ہوگااور بلاول بھٹووزیراعظم پاکستان ہونگے

ملک کو ایٹمی طاقت زوالفقارعلی بھٹوشہید نے بنایااورمعاشی طاقت بلاول بھٹو بنائیں گے کیونکہ شہید محترمہ کامشن ملک سے غربت ،ناانصافی اور بد عنوانیوں کا خاتمہ تھاجوکہ بلاول ہی پورا کریں گیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کوبلاول کے سیاست میں آنے سے کافی تکلیف ہے کیونکہ مخالفین کواپنامستقبل تاریک نظرآرہا ہے اسلئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئے ہیں انکوبتادینا چاہتے ہیں کہ ہم شرافت کے علمبردارہیں لیکن اگربلاول بھٹوکے بارے میں نازیبا اور گندی زبان کااستعمال بند نہ کیا توہم ان کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں