فتح‌جنگ: اسسٹنٹ‌کمشنر مس نیلم خٹک کا ناقص صفائی و گراں فروشی پر متعد د ہوٹلز و بیکریوں کو جرمانے

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک کا عوامی شکایات پر اچانک بازار کا دورہ ناقص صفائی و گراں فروشی پر 12تاجروں کو82ہزار روپے جرمانہ اور 2بیکریوں کوسربمہر کر دیا عوامی حلقوں کا خراج تحسین –
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میڈم نیلم سلطانہ خٹک نے عوامی شکایات اور اخبارات میں خبروں کی اشاعت پر بھر پور ایکشن لیتے ہوئے پنڈی روڈ،کوہاٹ روڈ پر سبزی پھل فروشوں،بیکریوں اورہوٹلز کو اچانک چیک کیا اور صفائی کے ناقص معیار،گراں فروشی کے مرتکب 12تاجروں پر 82ہزار روپے جرمانہ عائداور دو بیکریوں کو سر بمہر کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے گراں فروشوں کو متنبہہ کیا کہ اشیائے خوردونوش میں حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھا جائے اور سرکاری ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کریں
عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں