فتح‌جنگ: مخصوص نشست انتخابات، یوسی دھریک، جنگل و اجوالہ سے بلامقابلہ کونسلرز کامیاب

یو سی دھریک میں بالڑہ گروپ پیپلز پارٹی،یو سی اجوالہ میں (ق) لیگ میجر گروپ جبکہ یو سی جنگل سے (ن) لیگ کے مخصوص نشستوں کے انتخابات پر کلین سویپ تمام کونسلرز بلامقابلہ کامیاب قرار پائے –
یو سی دھریک کے چیئرمین رفعت حیات خان بالڑہ نے اپنے پینل میں گکھڑ سے یوتھ کونسلر کیلئے آفتاب خان،تربیلہ برادری سے کسان کونسلر کیلئے طارق خان خواتین نسشتوں کیلئے زیب النسا اور یاسمین اختر کے کاغذات داخل کرائے مدمقابل (ق) لیگ کی جانب سے کوئی امیدوار سامنے نہ آسکاجس پر یو سی دھریک میں بالڑہ گروپ کا پورا پینل کامیاب قرار پایا
اسی طرح یو سی اجوالہ میں (ق) لیگ میجر گروپ کلین سویپ کر گیا تسلیم خان،ملک اعتبار سمیت تمام کونسلرز بلامقابلہ کامیاب چیئرمین یو سی اجوالہ مختار احمد خان المعروف ننھا خان کا پورا پینل بلامقابلہ کامیاب قرار پایا
ضلع اٹک میں سب سے بھاری لیڈ حاصل کرنے والا چیئرمین یو سی جنگل حاجی اعظم پسوال بھی میدان مار لیا -حاجی اعظم پسوال کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا تھا مخصوص نشستوں پر راجہ سلطان موجودکسان،زبیر احمد یوتھ کونسلر جبکہ 2لیڈی کونسلرز بلامقابلہ کامیاب قرار پائیں کامیابی پر مذکورہ یونین کونسلز میں جشن مٹھایاں تقسیم پارٹی قائدین کی جانب سے متعلقہ چیئرمینوں کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں