فتح‌جنگ راولپنڈی روڈ‌پر شاہ پور ڈیم کے قریب ٹریفک حادثہ، دوافراد جان بحق، تین خواتین زخمی

فتح جنگ پنڈی روڈ پر مسافر ہائی ایس ویگن اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق چار خواتین سمیت 9افراد زخمی ہو گئے حادثہ شاہ پو ر ڈیم کے قریب ہوا جہاں سوزوکی پک اپ اور ہائی ایس آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ پنڈی روڈ پر شاہ پور ڈیم کے نزدیک سوزوکی پک اپ نمبر اسلام آباد TS738اوورٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی مسافر ہائی ایس ویگن نمبر LES5226سے ٹکرا گئی- حادثے کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور حفیظ الدین اور ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا -جبکہ چار خواتین سمیت نو افراد جن میں حمید اللہ سکنہ کوہاٹ،نجمہ زوجہ صدیق،نادیہ دختر صدیق،نور فاطمہ دختر صدیق،زیتون زوجہ حمید خان،اسلم خان ولد غلام عباس،خاور ولد محمد شریف،فرحان ولد یوسف،اجمل خان ولد محمد خان زخمی ہو گئے –
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی حاجی طارق محمودنفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور پٹرولنگ پولیس کی مددسے تمام زخمیوں اور مرنے والوں کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ پہنچایا-جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے-
عینی شاہدین کے مطابق سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور آگے جانے والی گاڑی کو اوورٹیک کر رہا تھا کہ اس کی گاڑی فتح جنگ کی طرف سے آنے والی مسافر ہائی ایس سے ٹکرا گئی زخمی ہونے والی تین خواتین ماں بیٹیاں ہیں جن کا تعلق فتح جنگ شہر سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں