فتح‌جنگ: مسلم لیگ ن ممتاز خان ماجھیا کو ضلع کونسل چیئرمین کے لیے نامزد کرے- ملک طاہر ایڈووکیٹ

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر) ضلع اٹک میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط و متحد رکھنے کے لئے سر دار ممتاز حسین ماجھیا کو چیر مین ضلع کونسل اٹک کے لئے نا مزد کیا جائے۔
سابقہ سٹی کونسلرحاجی ملک عبد المجید اعوان سابق سٹی ناظم حاجی منظور حسین اعوان سابق نائب ناظم سٹی ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ ملک قادر حطار سعادت خان جعفر حاجی مسلم حاجی عبد الرازاق راجہ سلیم سردار تیمور خان سعودی عرب نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے
امید وا ر چیر مین ضلع کونسل اٹک سر دار ممتاز حسین ماجھیا انتہا ایماندار پڑھے لکھے منجھے ہوئے سیاست دان و عوامی خادم ہیں جب بھی پارٹی میں مشکل وقت آیا وہ چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ متحد رہے- پارٹی مفادات کو ترجیح دی 2013کے الیکشن میں سردار ممتاز ماجھیا PP.17میں MPAکے امید وار تھے لیکن پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو ضلع اٹک میں مضبوط کیا-
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سر دار ممتاز حسین ماجھیا واحد امیدوار ہیں جنھیں مسلم لیگ ن کے علاوہ دوسری پارٹیوں کے چیر مینوں کی حمائت حاصل ہے ان کی پارٹی خدما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور عوام میں بھی بے پنا ہ مقبولیت رکھتے ہیں جس کی وجہ گزشتہ بلدیا تی الیکشن میں وہ بھاری عوامی حمائت سے یونین کونسل شعرائے سعداللہ میں چیرمین کی سیٹ پر کامیاب ہوئے اب ہم وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلی میاں شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سر دار ممتاز حسین ماجھیا کو چیر مین ضلع کونسل اٹک کے لئے نامز د کیا جائے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں