فتح‌جنگ: منشیات فروشوں‌کے خلاف پولیس کاروائی، تین ملزمان گرفتار

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ فتح جنگ کاشف محمود SIنے بدنام منشیات فروشوں جاوید علی ولد محمد یاسین ساکن ریلوے سٹیشن جنڈ،ناصرمحمود عرف نیگرہ ولد غلام مرتضیٰ قوم اعوان ساکن محلہ مسجد اسامہ بن زید نئی آبادی فتح جنگ اور محمد عمران ولد محمد منور قوم راجپوت ساکن جھنگیاں تحصیل فتح جنگ کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 3100گرام چرس،50گرام افیون، 107بوتل شراب برآمد کرکے ہر تین ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات تھانہ فتح جنگ میں درج کرلیے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک ریلیشن آفسیر طاہر اقبال نے بتایاکہ اٹک پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے ڈی پی اواٹک کی قیادت میں پرعزم ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں