فتح‌جنگ: مقامی مسلم لیگ ن قیادت کی میاں نواز شریف و شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)فتح جنگ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان،ایم پی اے محمد شاویز خان،ملک ریاست سدریال،سردار قدیر خان صدکال،ملک رفاقت اعوان،ملک جباری،حاجی محمد اعظم،جنرل کونسلرز ملک محمد سفیر،چوہدری علی ایوب،ملک بشیر حیات،ملک آصف بشیر و دیگر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو بلا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہکہ عوام کی دہلیز پر انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انشااللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی مثبت پالیسیاں ملک کو مزید آگے بڑھا نے میں معاون ثابت ہونگی انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے حکومت تمام بحرانوں کا مقابلہ کر رہی ہے عوام کو انکی دہلیز پر زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا مشن ہے
انہوں نے کہا کہکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف دعووں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی طور پر مسائل کے حل کی نیت رکھتی ہے اور اس کی کوششوں کی وجہ سے ملک ترقی جانب گامزن ہو گا ہے .انہو ں نے کہا کہ منفی پراپگنڈا کرنے والے عناصر اسی وجہ سے متحرک ہورہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طرح اس ترقی کے عمل میں روڑے اٹکائے جائیں مگر ان کی یہ بے وقت کی راگنی پاکستانی عوام پر کسی طرح بھی اثر انداز نہیں ہوسکتی.
انہوں نے کہا کہ باشعور پاکستانی عوام ان کی کسی بات پر کان نہیں دھریں گے اور مسلم لیگ(ن) ایک دفعہ پھر پہلے سے زیادہ طاقت ور ثابت ہوگی اور جو ترقی کا سفر شروع کیا گیا ہے یہ عوام ثابت کریں گے کہ یہ سفر اللہ کے فضل سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا.
انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ایسی کوئی بھی سازش جو اس ترقی کے سفر میں حائل ہو گی اسے عوام مسترد کریں گے .انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام باشعور اور تعلیم یافتہ ہیں اور یہ اچھے برے کی تمیز کرنا خوب جانتے ہیں .اب اگر پاکستانی سیاست میں کسی نے اپنا مقام بنانا ہے تو انہیں کام کرنا پڑے گا صرف نعروں سے بات نہیں بنے گی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں