مخصوص نشست بلدیاتی انتخابات ،یوسی ملال سے مسلم لیگ (ن) کا تمام پینل کامیاب

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)
سردار احسن علی کی قیادت میں یو سی ملال میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کر گئی ، میجر گروپ کا صفایا-
یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر(ن) لیگ کی 2خواتین سمیت 4کونسلر بلامقابلہ کامیاب قرار پائے –
چیئرمین یو سی ملال سردار احسن علی خان نے اپنے پینل میں کسان کونسلر کیلئے سردار اکمل شہزاد،یوتھ کونسلر کیلئے سردار اسرار خان اور خواتین کی 2مخصوص نشستوں کیلئے مسز تجمل حسین اور مسز اورنگزیب کے کاغذات جمع کرائے جن کے مدمقابل کوئی امیدوار سامنے نہ آیا تو ریٹرننگ آفیسر نے (ن) لیگ کے چاروں کونسلرز کو کامیاب قرار دے دیا –
چیئرمین یوسی ملال سردار احسن علی خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست کر رہا ہوں چودھری نثار علی خان کی قیادت میں عوامی فلاح کیلئے بھر کردار ادا کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کی چیئرمینی بھی مسلم لیگ(ن) کی ہو گی خدمت کے مقابلہ میں منفی سیاست کامیاب نہیں ہو سکتی

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں