فتح‌جنگ: مسلم لیگ (ن) 8 نومبر مخصوص نشست انتخابات کے بعد ضلع کونسل چیئرمین کا اعلان کرے گی- آصف علی ملک ایڈووکیٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کی مقامی قیادت کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا. جس میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد، صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان، ایم پی اے شاویز خان، ظفر احمد گلیال، آصف علی ملک ایڈووکیٹ، جہانگیر خانزادہ سمیت دیگر مقامی رہنماوں نے بھی شرکت کی.
اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 8 نومبر کو مخصوص نشستوں‌کے الیکشن کے بعد ضلع کونسل چیئرمین کے امیدوار کا اعلان کیا جاےء گا.
تمام رہنماون نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی فیصلوں‌کو تسلیم کرنے کا عہد کیا.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دیگر حریف پارٹیوں‌پر ضلع اٹک میں‌عددی برتری حاصل ہے اور اجلاس میں قیادت نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہی کامیاب کرایا جاے گا

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں