فتح‌جنگ: بااثر ٹھیکیدار نے بغیر ورک آرڈر واسٹیمیٹ گلیاں‌ بنا ڈالیں

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)فتح جنگ،گڈ گورننس کے تمام تر دعوے ٹھس۔متعلقہ حکا م کی ملی بھگت بااثر ٹھیکیدار نے بغیر ورک آرڈر،اسٹیمیٹ گلیاں بنا دیں بل پاس کروانے کی خاطردیانتدار سب انجیئر ہی تبدیل کرو ادیا –

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ ٹی ایم اے میں ہمہ وقت افسران کے دفاتر میں براجمان بااثر ٹھیکیدار نے بغیر ورک آرڈر،ٹینڈر ناقص مٹیریل استعمال کر کے موضع رتوال میں مبلغ3لاکھ روپے،موضع بھال سیداں میں 4لاکھ روپے،موضع ہستال میں 3لاکھ روپے گلیاں و نالیاں بنا دیں بغیر ورک آرڈر و ٹینڈر کے بننے والی ان گلیوں کو ٹی ایم اے افسران نے چیک کرنا بھی گوارہ نہ کیا
واضح رہے کہ06-10-2016کو مسلم لیگ (ن) یونین کونسل جنگل کے جنرل کونسلر آفتاب احمد نے اسسٹنٹ کمشنر میڈم نیلم سلطانہ کو درخواست بھی دی لیکن کوئی کاروائی نہ کی گئی جبکہ بااثر ٹھیکیدار نے اپنی گردن میں تنگ ہوتے ہوئے پھندے کے پیش نظر سب انجینئر ٹی ایم اے فتح جنگ محمد ثقلین جو کہ انتہائی ایماندار آفیسر ہیں کو تبدیل کروا کر تلہ گنگ سے اپنے چہیتے سب انجیئر شیر علی کو تعینات کروا لیا ہے۔جس پر فتح جنگ کے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر ورک آرڈر گلیاں و نالیاں بنانے والے عوامی فنڈز کو شیر مادر سمجھ کر پی جانے والے ٹھیکیدار اور سکی پشت پناہی کرنے والے ٹی ایم اے افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں