دھرنا پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی، ضلع اٹک بھی فہرست میں‌شامل، سرگرم پی ٹی آئی و میجر گروپ کارکنان کی گرفتاریوں‌کا امکان

اٹک:باخبر ذرائع کے مطابق 2 نومبر کو تحریک انصاف کی اسلام آباد کو بند کرنے کی کال کے بعد اس دھرنا کو ناکام بنانے کے لیے حکومتی سطح پر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس میں‌ کارکنان کو دھرنا میں‌شرکت سے روکنے کے لیے روڈز بلاک کرنے کے علاوہ سرگرم پارٹی کارکنوں‌کی گرفتاری بھی شامل ہے.
اس ضمن میں‌ ایکٹو اضلاع کی فہرست تیار کرلی گئ ہے جس میں‌ضلع اٹک بھی شامل ہے.
ضلع اٹک کی چھ تحصیلو‌ں میں‌پی ٹی آئی اور میجر گروپ کے کئ سرگرم کارکنان اور قائدین دھرنا میں‌شرکت کے لیے سرگرم ہیں‌اور کارکنوں‌کی تیاری بھی جاری ہے.
میجر گروپ نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی دھرنا میں‌شرکت کے اعلان کے بعد تیاری شروع کردی ہے اور پارٹی سطح‌پر بھی رابطے جاری ہیں،

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں