پچاس سے زائد گرفتار سیاسی کارکنان کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ‌میں‌اپیل دائر کردی- میجر ر طاہر صادق

فتح‌جنگ: سابق ضلع ناظم اٹک اور مسلم لیگ ق کے رہنماء میجر ر طاہر صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنا کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں‌میں‌عوامی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے کی تھی اور ہزاروں‌افرا د کی 2 نومبر کو اسلام آباد آمد یقینی بنانے کے لیے کارکنان تیار تھے.
اس دوران پولیس کی طرف سے پچاس سے زائد پارٹی کارکنان اور عہدیدار اٹک میں‌گرفتار کرلیے گےء جن کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ‌میں‌اپیل دائر کردی گئ ہے.
پرویز خٹک کے قافلے کو بحفاظت ہارون آباد پل کراس کروانے اور ان کے قافلے میں‌بھرپور شرکت کرنے پر میجر طاہر صادق نے تمام دوست احباب اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں