ضلع کونسل چیئرمین کے انتخاب کے لیے ضلع اٹک کی مقامی قیادت کا پنجاب ہاوس میں‌اجلاس

فتح‌جنگ: مسلم لیگ ن کے ضلع کونسل اٹک کے امیدوار کے انتخاب کے لیے مقامی لیگی قیادت کا اجلاس پنجاب ہاوءس اسلام آباد میں‌منعقد ہوا.
اجلاس میں‌وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد، ایم این اے ملک اعتبار خان، ایم پی اے شاویز خان ، جہانگیر خانزادہ سمیت مسلم لیگ ن کے نومنتخب چیئرمینز و کونسلرز نے حصہ لیا.
مسلم لیگ ن کی قیادت ضلع کونسل امیدوار کا اعلان 5 نومبر کو مخصوص نشستوں‌کے انتخاب کے بعد کرے گی.
تصویر: عبدالقادر(فیس بک)

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں