فتح‌جنگ: آصف علی ملک کا ڈھوک کوہالہ اور ڈھوک حسد میں‌سوئی گیس فراہمی کا اعلان

فتح‌جنگ: مسلم لیگ ن کے رہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے ہزاروں‌نفوس پر مشتمل آبادیوں‌ کے دیہات جھنڈیال، کھدوال اور ان سے منسلک اضافی آبادیوں‌ڈھوک کوہالہ اور ڈھوک حسو میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کردیا.

اس سلسلہ میں گزشتہ روز علاقہ کی معروف شخصیت سابق چیئرمین سردار فتح‌ خان کی زیر نگرانی جھنڈیال میں‌ معززین علاقہ پر مشتمل شخصیات سردار اکبر خان، کونسلر ملک فضل، ڈاکٹر آصف، حاجی فضل داد سمیت دیگر سینکڑوں‌افراد کے اجتماع میں‌ لیگی رہنماء‌نے مذکورہ دیہاتوں‌سمیت اردگرد کی اضافی آبادیوں‌کو بھی سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کیا-
اس موقع پر سدریال گروپ کے ملک شیر خان سدریال اور چیئرمین یوسی ڈھرنال حاجی ملک ریاست بھی موجود تھے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں