فتح‌جنگ: ضلع اٹک میں تحریک انصاف کو طاہر صادق جیسے نڈر لیڈر کی ضرورت ہے- ملک نصرت ماجھیا

تحریک انصاف کی دھرنا کال پر اس میں شرکت کا اعادہ کرنے کے بعد پولیس کی طرف سے گرفتار تحریک انصاف ، مسلم لیگ ق اور عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان نے ان کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں‌اپیل کرنے اور پھر رہائی کے وقت خود فیصل آباد جیل جاکر ان کو لینے جانے پر میجر طاہر صاد ق کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی کاوشوں کو سراہا-
تمام رہا ہونے والے کارکناں‌نے میجر طاہر صادق کو سراہتے ہو ے کہا کہ طاہر صادق محسن اٹک ہیں اور ہم اُن کا -احسان زندگی بھر نہیں بھلا سکتے-
مشکل کی اس گھڑی میں‌تحریک انصاف کے رہنماؤں‌نے کوئی کاوشیں‌نہیں کیں لیکن میجر طاہر صادق نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر ان کے لیے مالی و جسمانی کاوشیں کیں . تحریک انصاف کو ضلع اٹک میں ایسے ہی نڈر اور کارکنوں‌کی خبر گیری کرنے والے لیڈر کی ضرورت ہے.
تحریک انصاف کے مقامی لیڈرز کو بھی پارٹی کارکنان کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں