فتح‌جنگ: بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے کاشتکار 15 نومبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں- اے سی مس نیلم خٹک

فتح‌جنگ:خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے جاری کردہ کسان پیکج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو کھاد اور بیج کی فراہمی کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی-قرضہ لینے کے خواہشمند کاشتکار 15 نومبر تک اسسٹنٹ کمشنر آفس میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فتح‌جنگ مس نیلم خٹک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت جعفر عمران نے ٹی ایم ہال میں فارمر ڈے برائے کسان پیکج آگاہی کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر محکمہ زراعت کا عملہ اور کسان حضرات -نمائندے بھی موجود تھے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں