چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے طاہر صادق خان کی ملاقات، پی ٹی آئی و مسلم لیگ ق اتحاد قائم

فتح‌جنگ: سابق ضلع ناظم اٹک و مسلم لیگ ق کے رہنماء طاہر صادق خان نے گذشتہ شام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی –
ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات کے بعد ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوے طاہر صادق خان نے بتایا کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دوران ملاقات بلدیاتی الیکشن کے بعد ضلع کونسل کی چیرمین شپ کے لیے خصوصی گفتگو کی گئ جس کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ ق کے امیدوار کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور تحریک انصاف اُن کے نمائندے کی حمایت کرے گی.
ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف نے دھرنا کال میں شرکت کرنے اور کارکنوں کے ساتھ تعاون پر طاہر صادق خان کا شکریہ ادا کیا

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں