فتح جنگ: بلدیہ کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کے لیے 13 امیدوار مدمقابل

میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی 6مخصوص نشستوں کیلئے13امیدوار سامنے آگئے-
خواتین کی 3مخصوص نشستوں پر(ق) لیگ کی 3(ن) لیگ 2اور تحریک انصاف کی ایک خاتون امیدوار سامنے آگئیں- لیبر کی ایک نشت کیلئے (ن) لیگ اور (ق) لیگ کا ایک ایک امیدوار،یوتھ کیلئے بھی (ق) لیگ اور (ن) لیگ کا ایک ایک امیدوار اقلیتی نشست پر (ق) لیگ کے ایک ٹکٹ ہولڈر سمیت 3امیدوار میدان میں آگئے-
میونسپل کمیٹی کی خواتین مخصوص نشستوں پر (ق) لیگ کی ثمینہ بی بی بمقابلہ (ن) لیگ کی ثمینہ بی بی،(ق) لیگ کی زلیخاں بی بی،(ن) لیگ کی شازیہ بی بی،(ق) لیگ کی ناہید اختراور پی ٹی آئی کی زیتون بی بی لیبر سیٹ پر (ن) لیگ کے حاجی محمد اعظم بمقابلہ (ق) لیگ کے نصیر احمد،یوتھ کی نشست پر (ن) لیگ کے دانیال احمد بمقابلہ (ق) لیگ کے بلال احمد جبکہ اقلیتی نشست پر (ق) لیگ کے جہانزیب گل مسیح کے علاوہ اقبال مسیح اور طارق مسیح آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں موجود ہیں اقلیتی نشست پر (ن) لیگ نے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں