فتح‌جنگ: جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر، کونسلر ملک بلال عباس پی پی پی و ن لیگی اتحاد میں شامل

فتح جنگ : ضلع کونسل کے بعد میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں بھی ن لیگ کی کامیابی کے امکانات روشن،میجر گروپ کی ایک مزید وکٹ گر نے کا امکان،آصف علی ملک ایڈووکیٹ اور پیپلزپارٹی کے ریاض خان بالڑہ کا اتحاد رنگ لانے لگا،
تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل میں پی ٹی آئی میجر اتحاد کو دھچکا لگنے کے بعد اب میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں میجر گروپ کو مشکلات کا سامنا،ق لیگ کے ایک مزید کونسلر کے کا بھی ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا امکان پیدا ہو گیا-
بلدیاتی الیکشن میں ق لیگ پی ٹی آئی کے ایک کونسلر کے ساتھ بارہ میں سات کونسلروں کے ساتھ میونسپل کمیٹی میں عددی برتری رکھتی تھی تاہم کونسلر ملک عابد داؤد کی پیپلزپارٹی ریاض خان بالڑہ گروپ میں با ضابطہ شمولیت کے بعد ن لیگ کے حامیوں کی تعداد چھ ہو گئی تھی –
انتہائی با وثوق ذرائع کے مطابق ق لیگ کا ایک مزید کونسلر ن لیگ کے پلڑے میں جانے سے مسلم لیگ ن بالڑہ اتحاد کو میونسپل کمیٹی میں اکثریت حاصل ہو گئی ہے- آج ہونے والے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں میجر گروپ کی مزید وکٹیں گرنے اور ن لیگ کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہو گئے ہیں –
اس طرح ضلع کونسل کے بعد میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں بھی میجر گروپ سے عددی اکثریت چھن جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں