پی ٹی آئی و ق لیگ اتحاد مخالف ملک سہیل کمڑیال میجر گروپ کی ضلع کونسل چیئرمین شپ میں حائل

فتح جنگ: ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد ملک سہیل خان کمڑیال کے اصولی مؤقف کو ضلع بھر میں بہت پزیرائی ملی- نواز شریف کے دیرینہ ساتھی مسلم لیگ(ن) کے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک لعل خان کمڑیال(مرحوم) کے صاحبزادے ملک سہیل کمڑیال نے آغاز سے ہی اپنے والد کی طرح اصولی سیاست کی کسی بھی مصلحت کے تحت اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا –
سابق ضلع ناظم اٹک میجر(ر) طاہر صادق کے ساتھ نہ بن پائی تو ابتدا میں نائب ضلع ناظم کی نشست کو ٹھوکر مار دی بعد ازاں اصولی اختلافات کی بنا پر بھر پور اقتدار کے دوران مسلم لیگ(ن) کو خیرباد کہہ کر عمران خان کی ٹیم کا اس وقت حصہ بنے جب سونامی کا نشان بھی نہیں تھا- سہیل کمڑیال کے ذریعے ہی تحریک انصاف میں ضلع اٹک کے کئی اہم فگرز کو شامل کروایا دھرنوں میں بھر پور شرکت اور پنڈی گھیب میں عمران خان عظیم الشان جلسہ اور فتح جنگ میں فقید المثال استقبال پی ٹی آئی کی تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہے میجر طاہر صادق اور (ق) لیگ کے ساتھ اٹک میں تحریک انصاف کے سیاسی اتحاد پر اگرچہ ملک سہیل کمڑیال نے کوئی کمنٹس نہ دیے مگر نتائج سے واضح ہو گیا کہ پی ٹی آئی کے 3چیئرمینوں نے (ق) لیگ کو ووٹ نہ دیے یہی صورتحال برقرار رہی تو ضلع کی چیئرمینی بھی مسلم لیگ(ن) کی ہو سکتی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں