ضلع اٹک کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہوگی- امیدوار براےء چیئرمین ضلع کونسل احسن علی خان

فتح جنگ:مسلم لیگ (ن) کے رہنما ضلع کونسل اٹک کے امیدوار برائے چیئرمین سردار احسن علی خان نے کہا ہے کہ اٹک کے بلدیاتی نمائندوں نے شیر پر مہر لگا کر نواز شریف،شہباز شریف اور چودھری نثار علی کے ویژن سے اتفاق کیا ہے- مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا ووٹ دراصل علاقہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ثابت ہو گا-

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق قصہ پارینہ ہو گئے ہیں – مخصوص نشستوں کے نتائج سے حق کی فتح سامنے آگئی ہے- دھونس دھاندلی کا نہیں ترقی اور خوشحالی کا دور آگیا ہے-
انہوں نے کہا کہ قیادت نے ضلع چیئرمینی کیلئے مجھ پر اعتماد کیا تو چودھری نثار علی خان کی قیادت میں اٹک کو پنجاب کا ماڈل ضلع بنا دوں گا تھانے کچہری کی جگہ خدمت کی سیاست کو فروغ ملے گا لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات گھر گھر تک پہنچے گی انصاف عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانا میری ترجیحات میں شامل ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں