فتح‌جنگ میونسپل کمیٹی مخصوص نشست انتخابات، مسلم لیگ ن پانچ سیٹ جیت کر کامیاب

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر):
مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی 6میں سے 5نشستیں جیت لیں میجر گروپ کو شکست تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی 6نشستوں جن میں تین خواتین ایک لیبر ایک یوتھ اور ایک اقلیتی نشست پر الیکشن ہو ئے- ریٹر نگ آفیسر ملک اعجاز کی نگرانی میں پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ٹی ایم اے آفس میں ہوا جو بغیر کسی وقفے کے جاری رہی-
لیبر سیٹ پر مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد اعظم،یوتھ کی سیٹ پر مسلم لیگ (ن) کے دانیال طاہر،اقلیتی سیٹ پر (ن) لیگ کے طارق پپی سات،سات ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے لیڈیز میں (ن) لیگ کی شازیہ بی بی تین ووٹ،(ن) پی ٹی آئی اتحاد کی زیتون بی بی چار ووٹ اور میجر گروپ کی ثمینہ بی بی تین ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں-
مسلم لیگ (ن) اور اتحادی کونسلرز لیگی رہنما آصف علی ملک ایڈوکیٹ،پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،ریاض خان بالڑہ،لیگی رہنما سردار ممتاز ماجھیا،حاجی ملک ریاست سدریال،ذوالفقار بلوچ،حاجی محمد خان حطار،حاجی منظور حسین،ملک رفاقت اعوان،ملک جباراحمد،سردار قدیر خا ن صدکال و دیگر کے ہمراہ جلوس کی شکل میں ووٹ ڈالنے کے لئے گئے راستے میں تاجروں اور عوام نے گل پاشی کی اور لیڈورں کو ہار پہنائے-
دریں اثناء الیکشن کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کیمپ آفس احمد پلاز ہ میں عوام کا جم غفیر جمع ہو گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی –
اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک آصف علی ایڈووکیٹ،محمد شاویز خان ایم پی اے،سردار ممتاز خان،حاجی ریاست سدریال،ریاض خان بالڑہ نے تمام کونسلروں بالخصوص ملک عابد داؤد،ملک بلال عباس کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے فرعونیت کے بت کو پاش پاش کر کے عوام کا ساتھ دیااور اب ہم سب مل کر فتح جنگ شہر کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے اور عوام کو تمام بنیادی سہولتیں انکی دہلیز پر پہنچانے کے لئے کوششیں کریں گے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں