تمام سسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی نمائندے اپنے علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں-ڈی سی او اٹک

جنگ (تحصیل رپورٹر) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مقامی بلدیاتی نمائیندے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اور معیاری کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ عوام الناس ان کی تکمیل کے بعد ان سے استفادہ کر سکیں –
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا .اس موقع پر ضلع میں جاری ترقیاتی 238منصوبوں پر تفصیلا بحث کی گئی اور بتایا گیا کہ ان منصوبوں پر 408ملین روپے خرچ ہوں گے . ان منصوبوں میں تعلیم صحت سڑکوں کی مرمت بحالی اور تعمیر کے علاوہ سکولوں کی اپگریڈیشن شامل ہے .اس موقع پر ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے . انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان کاموں کی نگرانی کرے گی اور ا س کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنائے گی .اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری زرعی حوالے جاری ترقیاتی سکیموں پر خاص طور پر توجہ دی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے . انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کا معیار اور کوالٹی اعلی ہونا چاہیے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .انہوں نے کہا کہ معیار کے مطابق کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور صحیح کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے- انہوں نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کو سہولیات کے حوالے سے بڑے شہروں کے برابر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے-انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق پسماندہ اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی حکومت کے طر ف سے جاری ہے –

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں