ضمیر فروش نہیں، ساتھ دینے والوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا- ملک عابد داؤد

فتح جنگ:میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 1 فتح‌جنگ کے کونسلر ملک عابد داؤد نے بالڑہ گروپ میں شمولیت اور دیگر سوالات پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوےء کہا ہے کہ کسی پارٹی کے نشان پر الیکشن نہیں لڑا،آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا- مخلتف سیاسی جماعتوں ، سیاسی دھڑوں، مذہبی و سماجی شخصیات کے تعاون سے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے الیکشن میں کامیابی ملی تھی،کسی سے بے وفائی نہیں کی اور نہ ہی کوئی پارٹی یا گروپ چھوڑا ہے-
جھوٹ پر مبنی منفی پروپیگنڈے میں کوئی حقیقت نہیں ہے-اہلیان محلہ غربی کا شکر گذار ہوں.جن کی حمایت سے میونسپل کمیٹی کا ممبر منتخب ہوا.
انہوں نے مزید کہا کہ بالڑہ گروپ میں شمولیت کے لیے نہ کوئی دباؤ تھا اور نہ ہی کوئی مالی لالچ تھا-الیکشن میں آزاد حیثیت سے منتخب ہوا تھا. حلقہ کے لوگوں کے مفاد اور بہتر سہولتوں‌کی فراہمی کے لیے حکمران جماعت کی حمایت کا فیصلہ کیا.
مال و دولت سے نہ ضمیر خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی کم کوئی بکاؤ مال ہیں کہ مال دولت سے کوئی وفاداریاں خرید لے.
عوام کی خدمت اور مسائل کا حل اولین ترجیح تھی اور رہے گی انشاءاللہ

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں