انجمن بہبود مریضاں فتح‌جنگ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد، 350 سے زائد مریضوں کا معائنہ

فتح جنگ((تحصیل رپورٹر))
انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد 350سے زائد مریضوں کا معائنہ،کونسلرز و عمائدین علاقہ کا تنظیم کو خراج تحسین-
تفصیلات کے مطابق انجمن بہبودی مریضاں (رجسٹرڈ) فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان اور تنظیم کے عہدیداران ملک کامران خاکی،ملک غلام صابر مسعود،محمد رفیق ملک،بابر عزیز،حاجی شیخ محمد یونس،ملک محمد علی،زاہد عارفی،ملک ارشد محمود،حاجی محمد شفیق کونسلر،محکمہ سوشل ویلفیئر کے افتخار حسین،مزمل حسین کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا – جس میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے ماہر امراض چشم نے 350سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انکو مفت ادویات فراہم کیں جبکہ 170مریضو ں کو سستے داموں عینکیں دی گئیں 8مریضو ں کو آپریشن تجویز کیا گیا جو کہ الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی میں صرف سات سو روپے میں کیا جائے گا –
فری آئی کیمپ کا سردار قدیر خان صدکال،ٹی ایم او خان بادشاہ،ٹی او آر منیر احمد خان،کونسلرز ملک بشیر حیات،محمد سفیر ملک،حاجی محمد اعظم و دیگر نے دورہ کیا اور غریب و مستحق مریضوں کی فلاح کے لئے فری آئی کیمپ لگانے پر تنظیم کے عہدیداران بالخصوص صدر ملک رفاقت اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ انجمن بہبودی مریضاں فتح جنگ آئندہ بھی غریب اور مستحق لوگوں کی امداد کے لئے کام جاری رکھے گی
انہوں نے مخیر حضرات سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مستحق افراد کی امداد کے لئے انجمن بہبودی مریضاں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں