میونسپل کمیٹی فتح‌جنگ مخصوص انتخابات میں لیگی کامیابی کا سہرا بادشاہ گر خان ریاض خان بالڑہ کے سر

فتح جنگ(صداقت محمودمٹھوسے)
بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی مخصوص نشستوں پر(ن) لیگ کی شاندار کامیابی کا سہر ا ریاض خان بالڑہ کے سر ہے- لیگی قیادت میں پی پی پی کے ریاض خان بالڑہ کے حق میں نعرے لگانے پر مجبور ہو گئی-
جوڑتوڑ کی سیاست کے ماہر ریاض خان بالڑہ نے آخری لمحے 2کونسلرز کو اپنے ساتھ ملا کر بازی الٹ دی
آخری رات 2کونسلر غائب ہوئے تو مخالفین کے چھکے چھوٹ گئے رات بھر تلاش کرتے رہے مگر کچھ نہ بن پایا-

(ن) لیگ کے آصف علی ملک ایڈووکیٹ اور ریاض بالڑہ نے (ق) لیگ میجر طاہر گروپ کو اکثریت سے اقلیت بنا دیا حکومتی پارٹی کے پاس ایم سی کے3سے اضافہ ہو کر 12کونسلر ہو گئے ہیں جبکہ (ق) لیگ کے پاس 7سے کم ہو کر صرف 6کونسلر رہ گئے ہیں
ایم سی کی 6مخصوص نشستوں میں سے 5پر (ن) لیگ نے کامیابی حاصل کر لی

آصف علی ملک کی رابطہ مہم سے تحریک انصاف کے کونسلر قاضی شاہد محمود اور آزاد کونسلر محمد سفیر ملک کی حمایت سے (ن) لیگ کے پاس 12میں سے5کونسلر ہو گئے مخالف گروپ (ق) لیگ کے پاس ایک پی ٹی آئی کے کونسلر زبیر خان سمیت 7کونسلر ہونے کے دعوے کیے جا رہے تھے جسے ریاض خان بالڑہ نے آخری رات کو الٹ دیا اب (ن) لیگ کے پاس 7اور (ق) لیگ کے پاس 5کونسلر رہ گئے اس ساری گیم میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں بٹ گئی شہر سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے 2کونسلر ففٹی ففٹی ہو گئے
قاضی شاہد (ن) لیگ جبکہ زبیر خان (ق) لیگ کے کیمپ میں موجود تھے میونسپل کمیٹی کی چیئرمینی کیلئے بھی ریاض خان بالڑہ کا اہم کردار ہو گا میونسپل کمیٹی میں شاندار کامیابی پر دوسرے روز بھی (ن) لیگ کے کیمپ میں جشن مٹھایاں تقسیم ہوتی رہیں فتح جنگ میں بالڑہ ہاؤس پر بھی ریاض خان بالڑہ کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے
ریاض خان بالڑہ ماضی کی طرح ایک بار پھر بادشاہ گر بن گئے میونسپل کمیٹی کا چیئرمین بننے کیلئے خوہش مندکونسلرزنے ریاض خان بالڑہ کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے ہیں قیاس آرائیں کی جا رہی ہیں کہ میونسپل کمیٹی کا چیئرمین بالڑہ گروپ کا ہو گا مسلم لیگ(ن) کے کونسلراپنے اتحادی دھڑے سے تعاون کریں گے مشرف کے سابقہ دور میں بھی ریاض خان بالڑہ نے 2مرتبہ اپنی مرضی سے تحصیل ناظم اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بنوا کر بادشاہ گر کا لقب حاصل کیاتھا سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے بھی این اے 59سے ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی مہم کا آغاز بالڑہ ہاؤس سے کیا تھا میجر طاہر صادق کے ساتھ اختلافات پر ریاض خان بالڑہ نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی پیپلز پارٹی پر کڑا وقت ہونے کی وجہ سے سردار سلیم حیدر کی طرح ریاض خان بالڑہ گذشتہ جنرل الیکشن میں کامیاب نہ ہو سکے مگر انکا حلقہ احباب کم نہ ہوا علاقہ نلہ میں بالڑہ گروپ کی ساکھ بحال کرنے میں چیئرمین یو سی دھریک رفعت حیات خان بالڑہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں رفعت حیات خان بالڑہ نے ایلیٹ کلاس کھٹڑوں کی یونین کونسل دھریک سے کامیابی حاصل کر کے اپنی مقبولیت کا لوہا منوایا الیکشن کے بعد دیگر 2یونین کونسلز میں بھی عمل دخل سے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں رفعت بالڑہ کی رابطہ مہم آئندہ جنرل الیکشن میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں