انتخابی نشان بالٹی پر آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا، میجر طاہر کا الیکشن مہم میں نام بھی نہیں لیا-ملک عابد داؤد

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)
میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی وارڈ نمبرایک کے کونسلر ملک عابد داؤد نے کہا ہے کہ ضمیر فروش نہیں ہوں میرا میجر گروپ کے ساتھ تعلق تھا، نہ ہے اپنی وارڈ سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑاانتخابی نشان سائیکل نہیں بالٹی تھا الیکشن میں حمایت کرنے والے سیاسی،مذہبی اور عوامی دھڑوں کا مشکور ہوں عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا میرا فیصلہ شہر کے بہتر مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہو گا-
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کسی وقت بھی میجر طاہر صادق کا نام نہیں لیا ریاض خان بالڑہ اور انکے حامیوں نے میری انتخابی مہم چلائی غریب اور محروم طبقہ کی نمائندگی کرنے والے ریاض خان بالڑہ کی قیادت میں علاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردارادا کروں گا- میری سیاست کا مقصد خدمت کے سوا کچھ نہیں کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرااولین مقصد ہے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے اپنا ریکارڈ درست کر لیں میرا انتخابی نشان بالٹی تھا۔کبھی بھی اپنے آپ کو میجر گروپ کے ساتھ منسوب نہیں کیا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں