فتح‌جنگ: وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ بروز منگل دارلعلوم پیر احمد شاہ کا دورہ کریں گے

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)بلوچستان کی معروف درگاہ بلاول شاہ نورانی پر ہونے والی ہولناک دہشت گردی کی واردات کے بعد حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے دور دراز مقامات پر موجود تمام مزارات پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور محکمہ اوقاف پنجاب کے حکام کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں سیکرٹری اوقاف نوازش علی خان اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی زون میں زونل خطیب حافظ محمد اقبال رضوی نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف مصری خان کے ہمراہ تحصیل فتح جنگ کے علاقہ میں موجود 4درگاہوں دربار بابا سائیں حاضر حضور،دربار پیر احمد شاہ سیالوی،دربار بابا سائیں نور خان پریم نگر فقیراں اور قطبال میں پیر مظفر شاہ کے دربار کا دورہ کیا اور وہاں موجود سیکورٹی کے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا زونل خطیب حافظ محمد اقبال رضوی کے مطابق متذکرہ مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی غیر تسلی بخش پائے گئے انھوں نے دیگر ماتحت عملے کے ہمراہ سیکرٹری مذہبی امور و ڈائریکٹر جنرل حکومت پنجاب کو خصوصی مراسلہ میں مکمل تفصیلات اور سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پر مبنی رپورٹ ارسال کر دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح جنگ (تحصیل رپورٹر) دارلعلوم پیر احمد شاہ کے ہونہار طالب علم فرحت شہزاد نے ادیب عربی کے امتحان میں بھیرہ شریف کی تمام برانچوں میں سے اول پوزیشن حاصل کر نے پر دارلعلوم میں 22نومبر بروز منگل ایک اعزازی تقریب منعقد ہو گی جس میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ خصوصی شرکت کریں گے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں