چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کروں گا- سردار احسن علی خان

فتح جنگ(صداقت محمود مٹھوسے)
مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ضلع چیئرمین اٹک سردار احسن علی خان نے کہا ہے کہ ضلع اٹک سے منافقت اور جھوٹ کی جگہ خدمت کی سیاست رائج کر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا-
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میجر طاہر اراکین سے قرآن پاک پر حلف اور طلاقیں ڈلوانے کا سلسلہ بند کریں اپنے ذاتی مفاد کیلئے اسلامی اقدار کا مذاق اڑانا درست نہیں-
انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کا دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا -میجر گروپ کی مخالفت میں ریاض خان بالڑہ،ملک سہیل خان کمڑیال سمیت کئی طاقتیں متحرک ہیں جو کسی بھی قیمت پر ضلع اٹک پر میجر طاہر کو مسلط نہیں ہونے دیں گے -انہوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا توچودھری نثار علی خان اور صوبائی وزیر چودھری شیر علی خان کی قیادت میں اٹک کو پنجاب کا مثالی ضلع بناؤں گا- میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی طرح ضلع کونسل کے ممبران کو بھی چودھری نثار علی خان ترقیاتی پیکیج دیں گے ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی طاقتوں کا محاسبہ کریں گے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں