خدمت کی سیاست ہی ہمارا اوڑنا بچھونا ہے- امیدوار براےء ضلع کونسل چیئرمین مس ایمان وسیم

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)
سابق ایم این اے و امیدوار ضلع کونسل چیئرمین ایمان طاہر نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت میجر طاہر صادق کی زندگی کا مشن ہے –
خدمت کی سیاست ہی میجر گروپ کا اوڑھنا بچھونا ہے اور یہ سلسلہ آنے والے دور میں بھی انشاء اللہ جاری رہے گا –
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اٹک کے غیور عوام نے ووٹ کی طاقت سے اپنے مثبت طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اب کسی کو ذاتی مفادات کیلئے سیاست کی اجازت نہیں دیں گے ضلعی سیاست کے تناظر میں میجر گروپ کا تحریک انصاف سے اتحاد وقت کی ضرورت اور دونوں سیاسی قوتوں کے ورکرز کی خواہشات کے عین مطابق ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے (ن) لیگ کے پچھلے تین الیکشنز میں اپنے مخالف ووٹ بنک تقسیم ہونے کا فائدہ اٹھایا ہم سجھتے ہیں ہمارا اتحاد ہی مخلوط ضلعی حکومت قائم کرے گا اور 2018کے عام انتخابات میں ضلع بھر سے منفی اور منافقانہ سیاست کا خاتمہ ہو گا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں