فتح‌جنگ: الخدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز رنگ و نسل ،مذہب و مسلک دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے-راؤظفر

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)
الخدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز رنگ و نسل مذہب و مسلک دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور ہر قسم کی ارضی و سماوی آفات کے دوران لوگوں کی مدد اور ان کی بحالی کیلئے ہمارا مشن ہے-

ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ ظفر نے الخدمت فاؤنڈیشن فتح جنگ کے زیر اہتمام البرکہ شادی ہال میں منعقدہ الخدمت ایمبولنس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا-
الخدمت فاؤنڈیشن فتح جنگ کے صدر ڈاکٹر محمد اعجاز،ریاض گکھڑ،سردار امجد خان اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا-
تقریب میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران،الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں،وکلاء،اساتذہ،صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
راؤ محمد ظفرنے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے تمام مستحق افراد کو صحت تعلیم پینے کے صاف پانی قیدیوں کی فلاح و بہبود اور قدرتی آفات اور جنگ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی کفالت اور ان کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد اور معاونت فراہم کر رہی ہے
انھوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب جس کے بارے میں تاثر پایا جاتا ہے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت یہاں عوام کی زیادہ سہولیات میسر ہیں حقیقت اس کے برعکس ہے لاکھوں بچے طبی اور بنیادی تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں جانور اور انسانوں کیلئے پینے کا پانی ایک جیسا ہے -الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ بھر کے36اضلاع میں سے 17ڈسٹرکٹ جیلوں میں قیدیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کیلئے پیوریفیکیشن پلانٹ نصب کر چکی ہے آئندہ کچھ عرصہ میں تمام اضلاع کی جیلوں میں یہ پلانٹ نصب کر دئیے جائیں گے۔
انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فتح جنگ کے عوام کیلئے ایمبولنس سروس کا قیام ایک تحفہ ہے جس پر الخدمت کے ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں امید ہے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں