ضلع کونسل چیئرمین الیکشن کے لیے مہم جاری رکھے ہوے ہوں- حاجی ملک ریاست سدریال

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)
مخصوص نشستوں کے الیکشن میں تاریخی کامیابی کے بعد ضلع کونسل اٹک میں ن لیگ کو عددی برتری حاصل ہے ضلع کونسل کی چیئرمینی کے الیکشن کیلئے بھر پور مہم جاری رکھے ہوئے ہوں- چیئرمین کے الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے –
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل فتح جنگ کے صدر اور امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل اٹک حاجی ملک ریاست سدریال نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ لیگی قائدین کی کاوشوں سے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں نے اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے مخالفین پر سبقت حاصل کر لی ہے اس وقت مسلم لیگ ن کو ضلع کونسل میں میجر گروپ پر 13ووٹوں کی برتری حاصل ہے 36کے مقابلے میں ن لیگ کے پاس 49ممبران ہیں –
ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ممبران سے ہمارے قائدین کے رابطے ہیں انشاء اللہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرینگے
ایک سوال کے جواب میں حاجی ریاست سدریال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کا فیصلہ قائدین مسلم لیگ ن چوہدری نثار علی خان،شیخ آفتاب احمد،آصف علی ملک ایڈووکیٹ،چوہدری شیر علی خان اور دیگر ضلعی قائدین کرینگے قائدین نے جو بھی فیصلہ کیا ہمیں قبول ہو گا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح ضلع کونسل میں میجر گروپ کو شکست دے کر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے جتوا کر ضلع کا چیئرمین بنانا ہے
انھوں نے کہا کہ اگر قائدین نے اعتماد کر تے ہوئے مجھے ضلع کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کیا تو انشاء اللہ بہترین نتائج دوں گا اور قائدین کو مایوس نہیں کروں گا منتخب ہو کر ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کو ساتھ لے چلوں گا اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کو بھی ضلع بھر میں مضبوط منظم اور مقبول بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کروں گا

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں