ممتاز نعت خواں و نعت گو شاعر ملک غلام صابر مسعود مرکزی سیرت کمیٹی کے سر پرست اعلیٰ منتخب

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)
ممتاز نعت خواں و نعت گو شاعر ملک غلام صابر مسعود کو مرکزی سیرت کمیٹی کا بلامقابلہ سر پرست اعلیٰ منتخب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی کی مجلس عام کا ایک اہم اجلاس مرکزی جامع مسجد میں سیرت کمیٹی کے صدر احمد نواز خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عمائدین شہر کے علاوہ شہر اور علاقہ کی نعت خواں پارٹیوں کے صدور نے شرکت کی جس میں مشہور نعت گو شاعر سردار اعجاز خان ساحر کی تجویز پر ممتاز نعت خواں و نعت گو شاعر ملک غلام صابر مسعود کو مرکزی سیرت کمیٹی کا بلامقابلہ سر پرست اعلیٰ منتخب کر لیا گیااجلاس میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے حوالہ سے تجاویز پر غور کیا گیا جلوس کو منظم طریقہ سے خوب سے خوب تر بنانے کے لئے فیصلے کئے گئے تا کہ جشن عید میلاد کو شایان شان شان طریقہ سے منایا جا سکے ملک غلام صابر مسعود کے سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،چوپال انٹر نیشنل کے سر پرست اعجاز احمد خان ساحر،مایہ ناز نقیب محفل ڈاکٹر غلام یاسین اطہر،بزم فروغ نعت کے صدر حاجی محمد داؤد مغل،مختلف نعت خواں پارٹیوں کے صدورمعروف ماہر تعلیم محمد رفیق عزیز،ملک جبار احمد جباری، اور صحافیوں ملک رفاقت اعوان،حاجی طاہر اقبال طاہری،ملک سعید اعوان،زاہد عارفی،صداقت محمو د مٹھو،ملک مجیب الرحمن،ملک محمد فیاض،ملک ارشد کے علاوہ دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں