فتح جنگ: عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا نعت خوان پارٹیاں بارگاہ رسالت میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کرتی رہیں – سارا دن فضائیں درودو سلام سے گونجتی رہیں جگہ جگہ سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا- ٹی ایم اے کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات پولیس نے سیکورٹی کے فرائض بخوبی سر انجام دیئے

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح فتح جنگ میں بھی عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و ا حترام سے منایا گیا
روایتی جلوس ہر سال کی طرح مرکزی میلاد چوک سے نکالا گیا جس کی قیادت مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر سردار احمد نواز خان،خطیب مرکزی جامع مسجد مفتی عرفان القادری،ممبران ضلعی امین کمیٹی حاجی شیخ محمد یونس،محمد صفدر حسرت،نامزد امیدوار برائے چیئر مین بلدیہ فتح جنگ ملک عابد داؤد،وائس چیئر مین ملک بلال عباس،سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ملک رفاقت عوان،جنرل کونسلر چوہدری علی ایوب اور علمائے کرام نے کی اس موقع پر پورے شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا مختلف مقامات پر سٹیج بنائے گئے جہاں پر ثناء خواں پارٹیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی،سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما آصف علی ملک ایڈووکیٹ،مسلم لیگ(ن) کے نامزد ضلعی چئیرمین سردار احسن علی خان،فتح جنگ کے نامزد چئیرمین ملک عابد داؤد،وائس چئیرمین ملک بلال عباس،جنرل کونسلران ملک بشیر حیات،محمد سفیر ملک،حاجی محمد اعظم،دانیال طاہر،ملک آصف بشیر،عابد عزیز خان،قاضی شاہد محمود،ملک شفیق،ضیاء الدین،انجمن تاجران کے مرکزی صدر ذوالفقار علی بلوچ،سعادت خان،ملک کامران خاکی نے مختلف سٹیجوں کا دورہ کیا اور اعلیٰ انتظامات کر نے پر اسسٹٹ کمشنر نیلم سلطانہ خٹک اور بہترین سیکورٹی انتظامات پر ایس ایچ او رانا کاشف علی کو خراج تحسین پیش کیا
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی میلاد چوک میں اختتام پذیر ہو گیا جبکہ میلاد کمیٹی غربی فتح جنگ کا جلوس دربار پیر احمد شاہ سیالوی سے شروع ہوا جس کی قیادت سجادہ نشین پیر سید قاسم شاہ سیالوی نے کی جلوس کے راستوں پر صفائی کے بہترین انتظامات اور پانی کا چھڑکاؤ ٹی ایم اے کی جانب سے کیا گیا تھا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں