فتح جنگ: کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں- ضلع کونسل چیئرمین امیدوار ایمان وسیم

فتح جنگ(صداقت محمودمٹھوسے)
مسلم لیگ(ق) میجر گروپ اور پی ٹی آئی اتحاد کی نامزد امیدبرائے چیئرپرسن ایمان طاہر نے کہا ہے کہ 22دسمبر کو ضلع اٹک سے جھوٹ،کرپشن اور اقربا پروری کی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے ہم کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا میجرطاہرصادق نے اٹک میں عوامی سیاست کی بنیاد رکھی اوراپنے عوامی انداز سیاست سے اٹک کے سیاسی منظر کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا میجرطاہرصادق نے اپنے سابقہ ادوار میں بہترین ویثرن اور تعمیری سوچ سے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے میجر صاحب کی کامیاب سیاست ہی کی بدولت ضلع اٹک کی عوام کے سامنے نواز لیگ اورزرداری پارٹی کااصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے نظریات اور اصولوں کی نام نہاد سیاست کاپردہ چاک ہو چکا ہے ضلع اٹک کی عوام نے انتخابات میں نواز لیگ اور پیپلزپارٹی اتحاد کومسترد کردیا تھا آج یہ دونوں جماعتیں ایکدوسرے کے ناتواں کندھوں پر سیاسی بوجھ ثابت ہورہی ہیں ہمارا یقین ہے کہ 22دسمبرکوضلع اٹک سے خودغرضی مفادپرستی اوربغض وعناد کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گااٹک کے وہ شکست خوردہ عناصر جو بلدیاتی انتخابات میں اپنی آبائی یونین کونسلز کا دفاع بھی نہ کر سکے ہم تو ڈوبے ہیں تم کو بھی لے ڈوبیں گے کے مصداق دوسروں کی ناتواں بیساکھیوں پر آخری سانسیں لیتی اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اٹک کے عوام ان سے پوچھتے ہیں کہ پچھلے 10سال میں کوئی ایک میگا پراجیکٹ گنوا دیں جو نواز لیگ کے کرتا دھرتاؤں کی بدولت اٹک کے عوام کو ملا ہو چودھری نثار علی کا نام لے کے مخالفین اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے فتح جنگ کیلئے صاف پانی کی لائن کا منصوبہ فنڈز کی منظوری کے باوجود نامکمل ہے اور (ن)لیگ نمائندوں کی نااہلیت کا منہ چڑھا رہا ہے سیاست بلند و بانگ دعوؤں کا نہیں بلکہ اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کا نام ہے جو ضلع اٹک میں صرف میجر طاہر صادق کا ہی خاصہ ہے۔اقتدار کے زریعے کسی کی وفا داریاں خریدنا حکومتی جماعت کا خواب ہی رہے گا اٹک کے ترقی پسند عوام میجر طاہر گروپ کو ایک بار پھر اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں