ضلع کونسل انتخابی نتائج کو خوش دلی سے تسلیم کرتا ہوں- سردار احسن علی خان

فتح‌جنگ: مسلم لیگ ن و اتحاد کے سابق امیدوار براےء ضلع کونسل چیئرمین اٹک سردار احسن علی خان ملال نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے انتخابات میں نتائج کو خوش اسلوبی سے تسلیم کرتا ہوں.اور اب بطور اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک میں علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرتا رہوں گا.
مسلم لیگی قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا شکرگذار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتمار کرتے ہوئے ٹکٹ عطا کیا تھا. ار تمام ارکان جنہوں نے ضلع کونسل انتخابات میں مجھے ووٹ ڈالے ان کا بھی شکر گذار رہوں گا.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں