فتح جنگ: ہونہار طالبہ عایٗشہ سیماب کا 1033 نمبر لیکر تحصیل فتح جنگ میں پہلی پوزیشن لینے کا اعزاز

فتح جنگ:ہائیر سیکنڈری سکول فوجی فاوٗنڈیشن فتح جنگ کی ہونہار طالبہ عایٗشہ سیماب دختر گلزمان سنبل نے میٹرک 2016ء کے امتحانا ت میں 1033/1100 نمبر لیکر تحصیل فتح جنگ میں پہلی جبکہ ضلع اٹک میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

طالبہ کے والد ایک ریٹایٗرڈ آرمی پرسن جبکہ والدہ پرایٗمری سکول ٹیچر ہیں۔

طالبہ کی شاندار کامیابی پر والدین سمیت اساتذہ کو معروف کرکٹر بابو ملک اعجاز، محمد جمیل، سیف الرحمٰن اور پنجاب کالج کے ڈائریکٹرکو حاجی محمد یاسین، سیف الرحمن ، محمد جمیل اور سماجی شخصیات نے مبارک باد پیش کی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں