فتح‌جنگ میں جنرل بس سٹینڈ کے قریب چار بیڈز پر مشتمل فوجی فاونڈیشن ہسپتال کی منظوری دے دی گئ

فتح‌جنگ: نیو بس سٹینڈ فتح‌جنگ کے قریب ریٹائرڈ فوجیوں‌و جنرل پبلک کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوجی فاونڈیشن کے ماتحت چار بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی منظوری دے دی گئ.
ہسپتال راولپنڈی روڈ پر نیو جنرل بس سٹینڈ کے قریب تعمیر کیا جائے گا.
ایکس سروس مین فتح‌جنگ کی جانب سے ریٹائرڈ‌جنرل راحیل شریف کو فتح‌جنگ میں‌جدید طبی سہولیات سے مزین ہسپتال کی تعمیر کے لیے درخواست پیش کی گئ تھی. جسکی منظوری اور دیگر احکامات پر عملددرآمد کے لیے جنرل راحیل شریف نے درخواست ایم ڈی فوجی فاونڈیشن کو ارسال کردی تھی.
تمام ابتدائی کاروائی و احکامات کی تکمیل کے بعد فتح‌جنگ شہر میں‌فوجی فاونڈیشن ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کو عمل جامہ پہنا دیا گیا. قومی اخبار نواےء وقت کے نمائندے کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ہسپتال چار بیڈز پر مشتمل ہوگا. اور ہسپتال کے لیے نیو جنرل بس سٹینڈ فتح‌جنگ کے قریب ایک عمارت کراےء پر حاصل کرلی گئ ہے.
اس کے علاوہ 24 گھنٹے موجود ایمبولینس بھی حاصل کرلی گئ ہے.
ایکس مین سروس فتح‌جنگ کے عہدیدران نے ہسپتال کی منظوری پر فوجی فاونڈیشن حکام کا شکریہ ادا کیا

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں