ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح

ملتان: وزیراعظم نواز شریف نے ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا۔

لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان کے لیے شروع کیے گئے میٹرو بس منصوبے سے شہر کے 25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، عوامی فلاح کے اس بڑے منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

18.5 کلومیٹر طویل ٹریک اور 21 اسٹیشنز پر مشتمل اس بس سروس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔

چنگی نمبر 9 میں ہونے افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے حسب روایت میٹرو بس میں خود سفر کرکے اس کا آغاز کیا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں