قلات ٹریفک حادثے میں 6 ہلاک،8 زخمی

بلوچستان کے علاقے قلات میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسر محمد یوسف نے کہا کہ قلات کے قریب سوراب کے علاقے میں مسافر کوچ کا ایک ویگن سے ٹکرہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مسافر بس کوئٹہ سے خضدار جارہی تھی کہ راستے میں ویگن سے ٹکرا گئی۔حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی قلات کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر بس کے ڈرائیور کا گاڑی پر کنٹرول نہیں رہا تھا جس کے باعث ویگن سے ٹکر ہوئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بس اور ویگن کو قبضے میں لے کر واقعے کی تفیتش شروع کردی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں