رتوال کے رہائشی چوبیس سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی

فتح‌جنگ: (نواے وقت) رتوال کے رہائشی چوبیس سالہ نوجوان رضوان ولد اشرف نے گزشتہ روز اپنے دوست توصیف الرحمان ولد گلزار سکنہ کسانہ کے ہمراہ گاؤں‌سے باہر ویران جگہ پر گیا اور جہاں‌ اُس نے ڈب سے پسٹل نکالیا اور کنپٹی پر رکھ کر کہا کہ میں‌گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کررہا ہوں-
دوست توصیف کے منع کرنے اور پسٹل چیھننے کی کوشش پر رضوان نے اسے فائر مار کر زخمی کردیا- اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی-
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ فتح‌جنگ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا.
متوفی رضوان کے والد نے بھی خودکشی کی رپورٹ درج کروائی ہے. لیکن پولیس حقائق کی تلاش کے لیے مصروف تفتیش ہے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں